کراچی (ریڈیو مانیٹرنگ) کراچی میں تین سالہ بچی ثنا کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دس دس سال قید اور سزائے موت سنا دی ہے۔ اس بچی کو ان ملزموں نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا اور نعش گندے نالے میں پھینک دی تھی۔ اس بچی کو 3 جولائی کو اغوا کیا گیا۔ ملزم بشیر احمد اور نور احمد کو زیادتی کے مقدمے میں دس دس سال قید اور قتل کے مقدمے میں پھانسی کی سزا سنائی ہے جبکہ قتل کے مقدمہ میں انہیں ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔

Nawa-i-Waqt 2nd September 2009